سری لنکا کے وفد کا پراونشل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
لاہور(سپیشل رپورٹر)سری لنکا کے وفد کا ڈائریکٹر جنرل ڈائزاسٹر مینجمنٹ سنٹر میجر جنرل سونیتھا رانا سنگھے کی قیادت میں پراونشینل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ہیڈ کوارٹر دفتر کا دورہ کیا ہے پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کرنے والے سری لنکن وفد میں برگیڈیر والک پریرہ سمیت سری لنکن نیوی اور ائیر فورس کے افسران بھی شامل تھے۔سری لنکن وفد کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ریسکیو 1122 ڈاکٹر علی امام سید بھی موجود تھے ۔سری لنکن وفد کے پراونشل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ہیڈ کوارٹر آفس آمد پر ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید کی جانب سے استقبال کیا گیا اور پھول پیش کئے گئے۔