ضمنی انتخابات : اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران کو نوٹس ‘13دسمبر کو توہین کیس میں طلبی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر الیکشن کمشن نے عمران خان کو نوٹس دے دیا۔ الیکشن کمشن نے کیس 13 دسمبر کو مقرر کر دیا۔ کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ الیکشن کمشن کے مطابق چھ حلقوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی گئی۔