• news

امریکہ روزِ اول ہی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا  رہا ہے: سفیر ڈونلڈ بلوم


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان کے لئے کووڈ-19 سے متعلقہ بیماریوں کے خلاف کوششوں میں امریکی معاونت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطا بق امریکی حکومت نے پاکستان کی وزارت قومی صحت کو  امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے توسط سے طبی امداد آکسیجن سے متعلقہ 75لاکھ ڈالر مالیت کا سازو سامان فراہم کیا۔ اِس معاونت کے تحت مْلک بھر کے 163  ہسپتالوں کے عملہ کو شدید کرونا  اور پھیپھڑوں کے  دیگر امراض کا شکار افراد کی بہتر نگہداشت کی صلاحیتوں میں اضافے کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ امریکہ کی جانب سے یہ امداد یہاں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل کے حوالے کی گئی۔  عبدالقاد رپٹیل نے کووڈ19 وباء  اور حالیہ سیلاب کے دوران مسلسل تعاون کی فراہمی پر  امریکی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوششیں پاکستان اور امریکہ کے درمیان قائم مضبوط باہمی تعلقات کی عکاس ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سفیر ڈونلڈ بلَوم نے کہا کہ  امریکہ کی جانب سے اس سامان کی فراہمی صرف کرونا وبائتک محدود نہیں ہے بلکہ یہ پاکستان میں حفظانِ صحت کے شعبہ میں طویل المیعاد سرمایہ کاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن