عمران سے فیصل آباد کے ارکان اسمبلی کی ملاقات‘ فوری الیکشن کا مطالبہ
لاہور (نیور رپورٹر) فیصل آباد سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے۔ ارکان نے ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے ایوانوں سے نکلنے کے اعلان کی بھرپور تائیدکی گئی۔ انہوں نے ملک میں فوری طور پر صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا۔ امپورٹڈ حکومت کی بدترین معاشی کارکردگی کے صنعت پر منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی انحطاط سے پھیلتی بے روزگاری اور ریکارڈ مہنگائی پر بھی شدید ردعمل آرہا ہے۔ نااہل کٹھ پتلی راج سمیٹ کر عوام کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے نئی قیادت کے انتخاب کا موقع دینے کا مطالبہ کیا گیا۔