• news

بلاول کی قطری ہم منصب، صدر فیفا سے ملاقاتیں، انڈونیشیا پہنچ گئے


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر انڈونیشیا کے شہر بالی پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بالی میں انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے اور 15 ویں بالی ڈیموکریسی فورم افغان خواتین کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ ادھر وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں مدعو کرنے پر قطری وزیر خارجہ مشکور ہوں۔ فخر ہے پاکستان نے اس تاریخی لمحے میں اپنا کردار ادا کیا۔ پاکستان کے مزدوروں اور سکیورٹی اداروں، پروفیشنلز نے کہا اپنا حصہ ڈالا وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے قطر کو تاریخ رقم کرنے پر مبارکباد دی۔ فیفا کے صدر سے لیاری کی فٹبال ٹیلنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ تجارت، سرمایہ کاری کے ساتھ قطر سے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کیلئے پرعزم ہیں۔
 بلاول بھٹو

ای پیپر-دی نیشن