• news

عمران پر حملہ:پرویز الہٰی کو فوجی افسر کیخلاف ایف آئی   آر درج نہ کرنے کا مشورہ دیا: شجاعت


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر فوجی افسر کے خلاف درج نہ کریں۔ وفاق‘ پنجاب اور تمام صوبوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے۔ آصف زرداری سے پنجاب کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا آصف زرداری میری عیادت کیلئے آئے تھے۔ آصف زرداری سے پنجاب کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہو سکتا ہے مستقبل میں پرویزالٰہی سے متعلق کوئی بات ہو‘ پی ڈی ایم اور پرویزالٰہی کے بارے میں کوئی بات ہوئی تو بتا دوں گا۔ پرویزالٰہی سے سیاسی رابطہ نہیں۔ قومی امور پر بات ہو جاتی ہے۔ میرے ذاتی خیال میں پنجاب اسمبلی توڑنے سے آئینی بحران کا خطرہ ہے۔ عمران خان سمیت تمام سیاستدانوں کو رابطہ کرنا چاہئے تاکہ کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔ سیاستدانوں کے رابطے سے معیشت کو نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ عمران خان بات کرنے کیلئے راضی ہوں تو خود وزیراعظم سے بات کروں گا۔
شجاعت

ای پیپر-دی نیشن