• news

جنرل اسمبلی نے جی 77اور چین کی طرف سے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور کر لی


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ترقی پزیر ممالک کے اتحاد پر مشتمل گروپ جی 77اور چین کی طرف سے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عامر خان نے یہ قرارداد پیش کی۔ اقوام متحدہ 193رکنی جنرل اسمبلی نے قرارداد کی شرائط کے تحت قدرتی آفات کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بین الاقوامی تعاون اور امداد کے ساتھ ساتھ ہنگامی اقدامات، بحالی اور پیش رفت کے درمیان تعلق اور تین مراحل میں ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔ پاکستانی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ متاثرہ ممالک کے لیے ہنگامی امداد کو طویل مدتی مدد کی صورت میں یقینی بنانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن