چین، امریکا ،بھارت کے بعد پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک
اسلام آباد (آئی این پی)چین، امریکا اور بھارت کے بعد پاکستان کپاس پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ، پچھلے سال کی 9.14 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں پیداوار 22.8 فیصد کم ہو کر 7.06 ملین گانٹھ رہ گئی،زیر کاشت رقبہ کم ہو کر 2,079 ہزار ہیکٹررہ گیا،کاشتکاروں کو کپاس کی لچکدار اقسام اگانے کی ترغیب دینے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق کپاس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور مقامی صنعتوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو کپاس کی لچکدار اقسام کی ضرورت ہے جو اس کے محنت سے کمائے گئے ذخائر کو محفوظ رکھیں گی۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے ایک ماہر نے کہاکہ پاکستان کو کپاس کی لچکدار اقسام کو اپنی پیداوار بڑھانے اور فصل کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ کاشتکاروں کو کپاس کی لچکدار اقسام کا استعمال کرکے زیادہ کپاس اگانے کی ترغیب دینے سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔