گوجرانوالہ انٹیلی جنس کی کارروائی 5کروڑ جعلی ادویات میں استعمال ہونیوالا امپورٹڈ خام مال برآمد
لاہور ( نیوز رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کسٹم انٹیلی جنس فیض چدھڑ کی ہدایت پر گوجرانوالہ انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی ،پانچ کروڑ کا جعلی ادویات میں استعمال ہونے والا امپورٹڈ خام مال قبضے میں لے لیا ۔ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس پاکستان فیض چدھڑ نے ڈی سی گوجرانوالہ علی اسد انٹیلی جنس کو اطلاع دی جس پر سپرنٹنڈنٹ کسٹم انٹیلی جنس عرفان ممتاز موہٹا کی سربراہی میں ٹیم کو ٹاسک سونپا گیا ۔ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات میں استمعال ہونے والا بیرون ملک سے۔سمگلڈ خام مال قبضے میں لیکر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔