• news

ای پے پنجاب ایپ سے ٹرانزیکشنز 2 کروڑ 45 لاکھ سے تجاوز 


لاہور ( نیوز رپورٹر) پی آئی ٹی بی اور محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں اور ٹیکسوں کے آن لائن نظام”ای پے پنجاب“کے ذریعے آن لائن ٹرانزیکشنز 2 کروڑ 45 لاکھ سے تجاوز کر گئیں جبکہ صوبائی حکومت کو اب تک 135 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول ہو چکا ہے۔یہ بات چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر کی زیرصدارت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ای پے سے اب تک حکومت کو سیلز ٹیکس کی مد میں 83 ارب‘ ٹوکن ٹیکس کی مد میں 16 ارب‘ ٹریفک چالان کی مد میں ساڑھے 5 ارب ‘پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 16 ارب اور ای چالان کی مد میں 35 کروڑ روپے سے زائد ریونیو وصول ہو چکا ہے۔سید بلال حیدر نے کہا کہ ای پے پنجاب ایپ میں جلد نئی خدمات بھی شامل کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت حاصل ہو سکے۔


فی الوقت ای پے سے شہری 11محکموں کے 24 ٹیکس ایک کلک پر مختلف ذرائع مثلاً انٹرنیٹ و موبائل بینکنگ، اے ٹی ایم کے ذریعے با?سانی ادا کر سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن