• news

الحمرا میں نوجوان آرٹسٹوں کی صلاحیتوں  کو نکھارنے کےلئے ٹیلنٹ ہنٹ شو


لاہور ( کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل میں سلسلہ وار ٹیلنٹ ہنٹ شو الحمراءلائیو کا انعقاد کیا گیا۔ الحمراءلائیو میں الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ و نوجوانوں نے پرفارم کیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے شو دیکھا اورپرفارمر کو داد دی۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءذوالفقارعلی زلفی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ پورا ہفتہ سکھانے کے بعد نوجوانوں کو اپنے ہنر کو آزمانے کا عملی مظاہرہ کرنا ہوتا ہے،الحمراءلائیو میں پرفارم کر کے نوجوانوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء اکیڈمی فنون لطیفہ کے 12شعبوں میں تعلیم تدریس فراہم کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن