• news

 یوسی پی ڈیپارٹمنٹ آف فلم اینڈ ٹی وی کے زیراہتمام دو روزہ فلم فیسٹیول اختتام پذیر 


لاہور ( سپیشل رپورٹر) فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ماس کمیونی کیشن کے ڈیپارٹمنٹ آف فلم ،ٹی وی اینڈ ڈیجیٹل میڈیاکے زیراہتمام دو روزہ فلم فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔فلم فیسٹیول میں مختلف یونیورسٹیزکے طلباوطالبات ،نوجوان اداکاروں اورینگ ڈائریکٹرزکی بنائی گئی فلموں، میوزک وڈیوز اور ڈاکیومنٹیز کی نمائش کی گئی۔معروف ڈائریکٹرسید نور،رائٹرشاہد ندیم اورسنگر جواد احمدنے طلباوطالبات کی فلمزاورمیوزک وڈیوزکو جج کیا اورطلباوطالبات کی کاوشوں کو داد تحسین پیش کیا۔رائٹر فصیحح باری خان اورنرمل بانو نے ''کہانی کی تلاش''کے موضوع پرفلم ٹاک میں حصہ لیا۔مہمانوں نے فلموں کے موضوعات اور ڈائریکشن کو بھرپور انداز میں سراہا۔ینگ ڈائیریکٹرفبیحہ بتول کی شارٹ فلم'' سگنل''،عصمت بشیر کی ڈاکیومنٹری'' ٹلہ جوگیاں'' اورہالارکی میوزک وڈیو'' جوگی ''نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فیسٹیول کے اختتام پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فواد بیگ نے مہمانوں کو فلم فیسٹیول کا خصوصی سوینیرپیش کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن