عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں، خواجہ عمران نذیر
لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ،غزالی سلیم بٹ ،تنویر ضیا بٹ اورسید توصیف شاہ سمیت دیگر نے کہا کہ عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ بہت جلد ان کے اتحادی انہیں چھوڑ جائیں گے،اور جب پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو اپنے سوا کوئی نظر نہیں آئے گا۔اب جتنے چاہیں بیانیے بنا لیں کسی کام نہیں آئیں گے کیونکہ ان کی سیاست ختم ہو رہی ہے۔عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں، جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو۔