شمالی چھائونی : ٹریفک واڈن کو زدو کوب کرنے والے 3بھائی گرفتار
لاہور(نامہ نگار) شمالی چھاؤنی پولیس ٹریفک وارڈن کو ذدو کوب کرنے والے تینوں بھائیوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔شمالی چھاؤنی کے علاقے میںجوڑے پل چوک کے قریب ٹریفک وارڈن حسین نے تین سوار موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو روکا تو کاغذات طلب کرنے پرموٹرسائیکل سوار تینوں نوجوان طیش میں آگئے اورتینوں موٹرسائیکل سوار بھائیوں نے وارڈن کو زد و کوب کیا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ۔پٹرولنگ آفیسر عثمان بٹ نے دیگر وارڈنز کی مدد سے ملزمان آصف، قاسم اور خضر کو پکڑ کرتھانہ شمالی چھاؤنی پولیس کے حوالے کردیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیاہے۔