جدید پولیسنگ کا نظام تمام صوبوں ‘ شہروں کی ضرورت:کامران خان
لاہور(نامہ نگار) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاورکے زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھار ٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں مڈ کیرئیرمینجمنٹ کورس کے20 افسران اور اساتذہ شامل تھے۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو سیف سٹیز کی ورکنگ اور کارکردگی بارے بریفنگ دی۔چیف آپریٹنگ آفیسر، محمد کامران خان وفد کو بتایا کہ سیف سٹی کیمرے اور سرویلنس ٹیمیں شہر کو محفوظ بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔جدید پولیسنگ کا یہ نظام تمام صوبوں اور شہروں کی ضرورت ہے۔سیف سٹیز کے انٹیگریٹڈ سسٹم کی بدولت پولیس رسپانس ٹائم میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ سیف سٹیز آ کر خوشگوار حیرت کا سامنا ہوا، پاکستان مزید محفوظ بن رہا ہے۔زیر تربیت افسران کے وفد کو ایس پی محمد عاصم جسرا نے سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔افسران کو ایمرجنسی 15 سسٹم، انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے نظام بارے بتایا گیا۔وفد میں شریک افسران کو جدید فرانزک ایوڈنس کی فراہمی، تفتیش میں شواہد کی اہمیت اور میڈیا مینجمنٹ سینٹر بارے بریف کیا گیا۔