• news

فیروز والہ : اراضی ‘لین دین تنازعات‘زمیندار ‘پراپرٹی ڈیلر 2افراد قتل 


فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے مسن کالر میں اراضی سے ریت نکالنے کے جھگڑے پر خضر نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اندھا دھند فائرنگ کرکے زمیندار محمد اشرف کو ہلاک کردیا ملزمان فرار ہوگئے ۔ موٹروے کے قریب واقع  اشرف کی اراضی سے خضر وغیرہ ریت اٹھا کر رہے تھے کہ اشرف نے انہیں منع کیا کہ یہاں سے  ریت کیوں نکال رہے ہو جس پر  ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی لوگوں نے بیچ بچاؤ کرادیا جس کے بعد محمد اشرف اپنے بھتیجے کیساتھ موٹر سائیکل پرسوار ہوکر گھر آ رہے تھے کہ راستہ ہی میں تھے ملزمان نے ان کا تعاقب کر کے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ محمد اشرف موقع پر ہلاک جبکہ اس کا بھتیجا بچ گیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادی۔درگاہی گل( رانا ٹاون) میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر عبدالعزیز نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائر کرکے پراپرٹی ڈیلر نوجوان عمیر بھٹی کو ہلاک اس کے ساتھی شاہ میر کو شدید زخمی کردیا ملزمان فرار ہوگئے ۔ عمیر بھٹی پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کام کرتا ہے اس کا عبدالعزیز کیساتھ 13 لاکھ روپے کی رقم کا لین دین کا جھگڑا چل رہا تھا۔ اس رنجش کی بنا پر ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار عمیر بھٹی کو ہلاک اس کے ساتھی کو زخمی کردیا ۔جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ‘حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن