رنگ محل سے نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار) رنگ محل کے علاقے فوارہ چوک شاہ عالمی مارکیٹ میں نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی ہے ۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 40 سالہ معلوم شخص نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہواہے۔