• news

 7 روز میں 123اشتہاری   عادی مجرم‘ عدالتی مفرور گرفتار


لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کا جرائم کے خاتمے کیلئے اشتہاری و عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثرنے بتایا کہ گذشتہ 7 روز کے دوران123اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفرور گرفتارکئے گئے۔ عادی مجرمان ڈکیتی،راہزنی، جھپٹا اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔کینٹ ڈویژن نے 24، سٹی 9، اقبال ٹاؤن12،سول لائنز 12، ماڈل ٹاؤن05 اورصدر ڈویژن نے 61 مجرمان گرفتار کئے۔

ای پیپر-دی نیشن