• news

عمران خان کی جماعت غیر قانونی ‘نواز شریف جلد بوریا بستر گول کردینگے : رانا مشہود


لاہور(سپیشل رپورٹر)لیگی ممبر صوبائی اسمبلی رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گھڑی چوری چھپانے کیلئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی ارکان نے آواز اٹھائی تو ان پر پابندی عائد کردی گئی۔ انکی جماعت غیر قانونی ہے اور یہ پاکستان کو لوٹنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق چلنے دیں تمھاری چوریاں، ڈکیتیاں اور گوگیاں زبان زد عام ہیں۔ انکو فارن فنڈنگ کیس میں بین ہونا چاہیے۔ عمران خان کو اب پابند سلاسل ہونا چاہیے۔ نواز شریف عنقریب پاکستان پہنچ رہے ہیں تمھارا بوریا بستر گول ہورہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن