متاثرین روڈا ایکشن کمیٹی کے گرفتار زمینداروںکو رہا نہ کرنے پر احتجاج
فیروزوالہ( نامہ نگار) راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے منصوبے کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن کے دوران مزاحمت کرنے پر گرفتار ہونے والے زمینداروں سجاد احمد وڑائچ اور باو بھٹی کو رہا نہ کرنے پر کاشتکاروں نے کالا خطائی روڈ پر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کر کے نعرہ بازی کی۔ کئی گھنٹے تک ٹریفک متاثر رہی۔ پولیس اور انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں یقین دہانی کرائی گئی جس پر ٹریفک کو بحال کر دیا۔