ملک میں اقتدار پر مافیا قابض ہے، جاوید قصوری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک کے اقتدار پر مافیا قابض ہے جو 22کروڑ عوام کی تقدیر کے فیصلے کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹ بھی رہا ہے۔ سوچی سمجھی سازش کے اقتدار کی رسہ کشی کیلئے پورے نظام کو مفلو ج کیا جارہا ہے۔ صوبوں اور وفاق میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتیں ہیں، مگر دونوں میں سے کسی ایک کو بھی عوام کی فکر نہیں۔ اقتدار کی بندر بانٹ،سیاسی جوڑ توڑ اور فیصلے ہمیشہ مقتدر حلقوں کی رضامندی کے محتاج رہے ہیں۔