• news

بنگلہ دیش نے بھارت کو دوسرا ون ڈے ہرا کر سیریز جیت لی 



لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔ میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے 7وکٹوں پر 271رنز بنائے ۔ مہدی حسن میراز نے ناقابل شکست 100اور محمود اللہ نے 77رنز بنائے ۔ بھارتی ٹیم میچ کے آخری گیند پر آل آؤٹ ہوگئی،بھارتی کپتان روہت شرما کی تیز رفتار نصف سنچری بھی کسی کام نہ آسکی‘انہوں نے اکاون رنز بنائے۔شریاس آئیر کے 82 رنز بھی رائیگاں گئے جبکہ اکسر پٹیل کے 56 رنز بھی سوائے ریکارڈ کے کچھ نہ کرسکے، کوئی بھی بھارتی بیٹر نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکا۔اور بنگلہ دیش نے 5 رنز سے فتح اپنے نام کی۔ویرات کوہلی 5، شیکھر دھون 8، واشنگٹن سندر 11، کے ایل راہول 14 شردل ٹھاکر 7، دیپک چہار 11 رنز بناسکے‘ٹیم9وکٹوں پر 266رنز بناسکی۔ عبادت حسین نے 3 جبکہ مہدی حسن اور شکیب الحسن نے 2 دو ، محموداللہ نے ایک  وکٹ حاصل کی۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ دوسری بار ہوا ہے جب بنگال ٹائیگرز نے بھارت کو شکست دی۔
اس سے قبل دو ہزار پندرہ میں بھی بنگلہ دیش میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم نے بھارت کو 1-2 سے شکست دیکر پہلی بار سیریز اپنے نام کی تھی۔
۔

ای پیپر-دی نیشن