• news

ٹیسٹ رینکنگ : بابر اعظم کی تیسری پوزیشن‘ جوروٹ کی تنزلی 



 لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلین بیٹر مارنس لابوشین نے برطانوی جو روٹ سے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ مارنس لابوشین نے مجموعی طور پر 935 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچنے میں مدد کی۔ یہ لابوشین کے اب تک کی بہترین ریٹنگ 936 پوائنٹس سے صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ پیچھے ہے۔ سٹیو سمتھ مجموعی طور پر 893 ریٹنگ پوائنٹس کے اتھ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں مدد ملی ، وہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم (879) سے آگے ہیں جبکہ جو روٹ تنزلی کے بعد 876 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ پاکستانی نوجوان اوپنر عبداللہ شفیق بھی 5 درجے ترقی کے بعد 15 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ امام الحق نے 13 درجے ترقی کے بعد 38ویں پوزیشن سنبھال لی۔پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سعود شکیل نے 94ویں پوزیشن حاصل کی۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ٹیسٹ باؤلر رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ جیمز اینڈرسن 2 درجے ترقی کرکے تیسری پوزیشن پر آگئے، رابنسن نے 754 پوائنٹس کیساتھ مجموعی طور پر 7 درجے ترقی کرکے 8ویں پوزیشن حاصل کی۔ قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی دو درجے تنزلی پر تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے

ای پیپر-دی نیشن