• news

دوہری شہریت کے حامل مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی سپین میں پید اہوئے 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) مراکش کے فٹبالر اشرف حکیمی نے اپنی ٹیم کو پہلی بار ایونٹ کے کواٹر فائنل میں پہنچادیا۔اشرف حکیمی 4 نومبر 1988 کو سپین کے شہر میڈرڈ میں پیدا ہوئے، وہ دوہری شہریت کے حامل مراکشی فٹبالر ہیں۔ انہوں نے سپین کی طرف سے فٹبال کھیلنے کے بجائے اپنے اباؤ اجداد کے ملک مراکش سے کھیلنے کو ترجیع دی۔مراکش نے 0-3 کے کامیاب شوٹ آؤٹ سے کامیابی حاصل کی اور اشرف حکیمی بھاگ کر شائقین میں سب کو چھوڑ کر اپنی والدہ کے پاس پہنچے جنھوں نے ان کے گال پر بوسہ دیا۔ یہ تصویر گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔اشرف حکیمی کی والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھیں جبکہ انکے والد سڑکوں پر پھیری لگاتے تھے، ہم بہت مشکل زندگی جیتے تھے۔ آج اس مقام پر اپنے والدین کی وجہ سے ہوں، انہوں نے میرے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔سٹار فٹبالر نے پہلا میچ 2016 میں رائل کلب کیساتھ ایک دوستانہ مقابلہ تھا جس نے انہیں کیپیٹل کلب پیرس سینٹ جرمن کے ساتھ منسلک کردیا۔ وہ رئیل میڈرڈ کیساتھ کئی ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور 2018 ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی مراکش کی قومی ٹیم میں بھی شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن