• news

سلامتی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے: پرویز اشرف


اسلام آباد(نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی (این ایس پی) پر عملدرآمد کیلئے سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اتفاق رائے ہی این ایس پی کے اہداف کے حصول کا واحد ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی سے ملاقات میں کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اس وقت دیگر چیلنجز کے ساتھ ساتھ پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ حالیہ تباہ کن سیلاب سے بڑے پیمانے پرجانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی و اقتصادی چیلنجز پر قابو پانا، خوراک و پانی کا تحفظ اور عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی، نیشنل سکیورٹی پالیسی کے بنیادی اہداف میں شامل ہے جن کے حصول کیلئے قومی اور سیاسی اتفاق رائے کا ہونا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن