• news

حکومت روزانہ کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے:فواد چودھری  


لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملک پر جب سے موجودہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ گورننس اور معیشت تباہ و برباد ہوچکے ہیں، انتخابات کروائیں مستحکم حکومت قائم ہونے دیں جو معاملات کو دیکھے
فواد چوہدری

ای پیپر-دی نیشن