• news

حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے‘شیخ رشید  


راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے، ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حکمرانوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن سے کیسے جان چھڑائی جائے۔فضل الرحمن فرسٹریشن میں خواتین کے خلاف بے ہودہ بیان دے رہے ہیں، بلاول بھٹو ورلڈ ٹور پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی دوبارہ ایک ہوچکے ہیں، اس لیے عدم اعتماد اور گورنر راج نہیں اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک کو سینٹورس مال سمجھنے والے الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں

ای پیپر-دی نیشن