• news

مزدور سود ادا نہ کر سکا، زندگی ختم کر لی: 18 سالہ لڑکی کی خودکشی 


لاہور+فیروزوالہ (نامہ نگار) کالا خطائی روڈ پر واقع  آبادی ایف جی اے کالونی کے رہائشی عباس مسیح نے  قرضہ کی سود سمیت  ادائیگی نہ ہونے پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ عباس چار بچیوں اور ایک بچے کا باپ اور بھٹہ خشت میں اینٹیں بنانے کا کام کرتا تھا۔ غربت و تنگ دستی کے باعث نجی بنک سے قرضہ لیا اور سود کی رقم بھی ادا نہ کر سکا۔ دوسری جانب برکی کے علاقہ میں 18 سالہ لڑکی انیسہ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن