• news

تھانہ نشتر کالونی‘ چوری کا ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک


کاہنہ‘لاہور (نامہ نگار) تھانہ نشتر کالونی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا ہے۔ چوری کے مقدمہ میں زیرحراست ملزم ریاض ہلاک ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض نشے کا عادی تھا اور نشہ نہ ملنے کے باعث ہلاک ہوا۔ ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن