• news

بھارت میں بڑھتی مہنگائی‘ شرح سود میں اضافہ‘ شرح نمو کا ہدف کم کر دیا گیا


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) ریزرو بنک آف انڈیا نے مہنگائی تسلسل کے ساتھ بڑھنے کو خطرناک قراردیتے ہوئے شرح سود بڑھا دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں شرح سود 6.25 فیصد ہے تاہم اب مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود  35 بیسسز  پوائنٹس بڑھا دیا گیا ہے۔ گورنر آربی آئی شکتی کانت نے  کہا ہے کہ مہنگائی خطرناک ہے تاہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ معاشی نمو کا تخمینہ 7 فیصدسیکم کر کے6.8 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن