چین نے نیا مواصلاتی سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیا
جیوکوان(اے پی پی+شنہوا)چین نے بدھ کو شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا آزمائشی مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا ہے۔چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وی ایچ ایف ڈیٹا ایکسچینج سسٹم ٹیسٹ سیٹلائٹ کو کوائیزو ۔11 وائ۔2 کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 15 منٹ پر لانچ کیا گیا جو بعد ازاں اپنے طے شدہ مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہو گیا۔ یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر مواصلاتی ٹیسٹ اور وی ایچ ایف ڈیٹا ایکسچینج سسٹم اور خودکار شناختی نظام (اے آئی ایس ) کی اہم ٹیکنالوجیز کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جائے گا۔لانچ سینٹر کے مطابق یہ کوائیزو ۔11 راکٹوں کا 23 واں فلائٹ مشن تھا