• news

وزارت آئی ٹی نے ڈیجیٹل سگنیچر کیلئے سرٹیفکیشن اتھارٹی کا اجراء کر دیا


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی کے "پبلک کی انفراسٹرکچر (پی کے آئی) کا افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈئیشن کونسل (ای سی اے سی) نے حکومتی، عوامی اور نجی شعبے کے اداروں کے لئے نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی کا پبلک کی انفراسٹرکچر (پی کے آئی) قائم کر دیا ہے۔ یہ پہلی نیشنل روٹ سرٹیفکیشن اتھارٹی ہو گی جس سے ملک میں الیکٹرانک طریقوں سے لین دین اور ابلاغی سرگرمیوں میں اعتماد اور حفاظتی اقدامات کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ ویب ٹرسٹ آڈٹ کے ذریعے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن