موزوں ادارے قائم ہوں تو پاکستان 2075ء تک چھٹی بڑی معیشت ہوگی: امریکی بنک
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سرمایہ کاری بنک گولڈ مین ساکس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ موزوں پالیسی ادارے قائم ہوئے تو 2075ء تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت ہوگی۔ 2075ء تک دنیا کی 5 بڑی معیشتیں چین، بھارت، امریکہ، انڈونیشیاء اور نائیجریا ہوں گی۔ پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔