دہشت گردوں کی جامشورو سے کراچی بجلی فراہمی لائن کو تباہ کرنے کی کوشش
جامشورو (آئی این پی) جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایک اور ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ منگل کو بھی دہشت گردوں نے ایک ٹاور کو بم دھماکا کرکے اڑانے کی کوشش کی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ اہم تنصیبات کو بم اڑانے کے واقعات تخریب کاری ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 500 کے وی کے این کے آئی سرکٹ میں جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور 463 میں دھماکا ہوا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دہشت گردوں نے ٹاورکے پلر کے ہر حصے میں 200 گرام بارود مواد نصب کیا تھا۔