کامونکی: ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان ہلاک
کامونکی (نمائندہ خصوصی) نامعلوم نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ موڑ ایمن آباد ریلوے پھاٹک پر 27سال نامعلوم نوجوان گزرتے ہوئے گوجرانولہ کی جانب سے آنے والی ٹرین کے نیچے آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔