اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابی مہم، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
اسلام آباد (فرحان علی سے) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اسلام آباد نے بلدیاتی انتخابی مہم کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار یا سیاسی جماعت 18x23سائز کے پوسٹر، 9x6ہینڈ بلز/ پمفلٹ/ لیفلیٹس،3x9سائز کے بینرز اور 2x3سائز کی تصاویر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔