• news

وبائی امراض انسانی زندگیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرتے ہیں: وزیر سائنس


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس وبائی امراض کی ایک بڑی مثال ہے۔ وبائی امراض انسانی زندگیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کرتے ہیں جس سے طویل مدتی بنیادوں پر سماجی اور اقتصادی ترقی متاثر ہوتی ہے۔ یہ عالمی سطح پر انسانی صحت کے مسائل پیدا کر کے اقوام کے باہمی روابط کو منقطع کرتے ہیں۔ باہمی روابط کے منقطع سے معاشی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ جس سے غریب ممالک بڑے پیمانے پر متاثر ہو جاتے ہیں۔ معیشت بیٹھ جاتی ہے اور ایک انسانی المیہ جنم لیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن