• news

نیب ترامیم منظور کرنے والے ارکان نااہل ہو جانے چاہئیں: سپریم کورٹ


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل میں کہا حکمران عوامی اعتماد لے کر بنتے ہیں، شریعت کے مطابق عوامی اعتماد برقرار رکھنے کیلئے احتساب ضروری ہے، نیب ترامیم کے تحت کسی تھرڈ پارٹی کو اربوں کا فائدہ پہنچانا اب جرم نہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا آپ کے دلائل کے مطابق تو نیب ترامیم منظور کرنے والی پارلیمان نے عوامی اعتماد توڑا، اس طرح تو نیب ترامیم منظور کرنے والے تمام اراکین کو آرٹیکل 62 ون ای کے تحت نااہل ہو جانا چاہئے۔ چیف جسٹس نے خواجہ حارث وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن