شازیہ مری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے غربت مکائو اینڈ سماجی تحفظ شازیہ مری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست کشن چند پروانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹربیونل شواہد کا درست جائزہ لینے میں ناکام رہا، اس لیے ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور جعلسازی کی مرتکب وفاقی وزیر شازیہ مری کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے شازیہ مری کو ممبر قومی اسمبلی کی نشست سے ہٹایا جائے اور مستقبل میں الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کی جائے۔