• news

حکومت سی این جی استعمال کر کے 778 ملین ڈالر سالانہ بچا سکتی ہے: غیاث پراچہ


اسلام آباد (نامہ نگار) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ 778.93 ملین ڈالر سالانہ کا فائدہ حکومت گاڑیوں میں پٹرول کی بجائے سی این جی کے استعمال سے یقینی بنا سکتی ہے۔ 587.26ملین ڈالر سالانہ کا قیمتی زرمبادلہ گاڑیوں میں قدرتی گیس کے استعمال سے ممکن ہے۔191.87 ملین ڈالر سالانہ قومی خزانے کو اضافی ریونیو گاڑیوں میں سی این جی استعمال کرنے سے ممکن ہو سکتا ہے۔ غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ 200ملین ڈالر ماہانہ کا ملک کیلئے فوری فائدہ یقینی بناسکتا ہوں۔25 سالہ تجربہ اور دستیاب وسائل کو استعمال کرنے سے، ملکی وسائل کو استعمال کرنے سے سرکولر ڈیبٹ کم ہوکر ختم ہوسکتا ہے اور عالمی مالیاتی اداروں پر انحصار کم کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن