• news

سعودیہ پا کستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کو شاں ہے: علی عواد اسیری 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام اسلام آباد کانکلیو میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ولی عہد محمد بن سلمان کے ذاتی عزم سے واضح ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان کی فوری مالی ضروریات کو پورا کریں گے بلکہ توانائی کے شعبے میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضمانت بھی دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو آگے لے جانے کی صلاحیت، ہمت اور عزم رکھتے ہیں اور وہ سعودی قوم اور اس کی قیادت پر بھروسہ کر سکتے ہیں، جبکہ معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے جو بھی حمایت درکار ہو سعودی عرب اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن