• news

دہلی بلدیاتی الیکشن عام آدمی پارٹی جیت گئی، بی جے پی 15 برس بعد اقتدار سے باہر 


نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی کے بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم مودی کی جماعت بی جے پی 15 برس تک اقتدار میں رہنے اور تمام تر حربوں کے باوجود عام آدمی پارٹی سے بری طرح شکست کھا گئی۔ میونسپل کارپوریشن کی 250 سیٹوں میں سے 134 نشستوں پر عام آدمی پارٹی نے کامیابی حاصل کر کے بلدیات میں بی جے پی کے 15 سالہ  اقتدار کو زمین بوس کر دیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی 104 نشستیں حاصل کر پائی جبکہ 2017ء کے بلدیاتی الیکشن نتائج کے مقابلے میں مودی کی پارٹی کو اس بار 68 نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عام آدمی پارٹی نے 2017ء کے مقابلے میں 90 نشستیں زیادہ حاصل کیں۔ خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی گزشتہ 7 برس سے دہلی کی حکمران پارٹی  ہے۔

ای پیپر-دی نیشن