درآمدات زیادہ، اتنا زر مبادلہ نہیں ادائیگی کر سکیں: مصدق ملک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ نہیں، کیا کروڑوں روپے کی گھڑی دو چار کروڑ میں بیچ دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ امپورٹ بہت زیادہ ہیں اتنا زر مبادلہ نہیں کہ ادائیگی کر سکیں۔ روس خام تیل، ڈیزل اور پٹرول پاکستان کو فروخت کرے گا۔ جنوری کے دوسرے ہفتے میں روسی وزیر آئیں گے مہنگائی کی بڑھتی شرح میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ہاتھ ہے۔ مصدق ملک نے پاکستان میں تیل سستا کرنے کے سوال پر کہا کہ آج جو تیل کے سودے ہو رہے ہیں 15 دن میں اس کی سہولت عوام کے سامنے آ جائے گی۔
مصدق ملک