پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے: سٹیٹ بنک
لاہور (نیٹ نیوز) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 79 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ 2 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 12.58 ارب ڈالر رہے۔ سٹیٹ بینک کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 6.71 ارب ڈالر تھے۔ اور ذخائر میں 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 5.87 ارب ڈالر تھے، اور 13 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔