• news

فیصل واوڈا سینٹ نشست پر بحال‘ نثار کھوڑو فارغ‘ نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل واوڈا سینٹ کی نشست پر بحال جبکہ نثار کھوڑو فارغ کر دیا گیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق فیصل واوڈا کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سینٹ کی نشست پر بحال کیا گیا۔ الیکشن کمشن نے فیصل واوڈا کی سینٹ کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس، سینیٹر منتخب ہونے کا 10 مارچ 2021ء کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا گیا ہے۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد سینٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخاب کروایا جائے گا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمشن نے نثار کھوڑو کی سینٹ کی کامیابی کا 15 مارچ 2022ء کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ فیصل واوڈا نے نوٹیفکیشن کے بعد ٹویٹ کیا، اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن