اسحاق ڈار کی 24گھنٹوں میں صدر سے دوسری ملاقات، انتخابات،سیاسی تناﺅ کم کرنے پر غور
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی سے 24 گھنٹوں میں دوسری ملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملات زیرغور آئے۔ ملاقات گزشتہ روز صبح ایوان صدر میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے صدر مملکت کو پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں سیاسی تناﺅ کم کرنے سے متعلق مختلف فارمولے زیرغور آئے۔ صدر مملکت نے وزیر خزانہ کو اپوزیشن سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت اور اسحاق ڈار نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ صدر مملکت اور اسحاق ڈار میں اب تک 5 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔
ڈار/ ملاقات