پاکستان کی ہر ممکن مدد کرینگے سعودی وزیر خزانہ،مزید مالی امداد کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے پاکستان کو مزید مالی مدد فراہم کرنے کا عندیہ ظاہر کر دیا ہے۔ بلوم برگ نے سعودی عرب کے وزیر خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ بلوم برگ کے مطابق سعودی عرب کا بجٹ سرپلس میں چلا گیا ہے جو4 ارب ڈالر ہے۔ اس سے قبل یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ پاکستان سعودی عرب سے مزید چار ارب ڈالر سے زائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے تاکہ اس کی زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ کو کم کیا جا سکے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب سے مزید مالی تعاون مانگا۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کیلئے سعودی عرب سے مزید 3 ارب ڈالر حاصل کرنے کی تجویز ہے، جب کہ سعودی عرب سے مزید 1.2 ارب ڈالر کا تیل اور یوریا کھاد بھی حاصل کی جائے گی۔ غیر ملکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کا بجٹ چار ارب ڈالر سے زائد سرپلس ہوگیا ہے۔ سعودی عرب ترک سینٹرل بینک میں بھی چار ارب ڈالر رکھے گا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت مہنگائی کے اثرات سے نبرد آزما اتحادی ملکوں کی مدد کرے گی۔ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر ممکن مالی مدد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال جون کے اختتام تک 16 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے جس کے لیے پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر کی درخواست کی ہے۔