شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار اُتار دیا۔ پس ان لوگوں کو ایک قوم پر گزر ہوا جو اپنے چند بتوں سے لگے بیٹھے تھے، کہنے لگے اے موسیٰ ہمارے لیے بھی ایک معبود ایسا ہی مقرر کر دیجئے! جیسے کہ ان کے یہ معبود ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ واقعی تم لوگوں میں بڑی جہالت ہےo