• news

 سموگ :تعلیمی اداروں، نجی دفاتر کی  دو روز ہ بندش کا آج سے اطلاق  


لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے تعلیمی ادارے اور نجی دفاتر آج اور کل جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سموگ کی ابتر صورتحال کے باعث سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ اتوار کی تعطیل کو ساتھ ملا کر تعلیمی ادارے تین روز بند رہیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سموگ کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے پی ڈی ایم نے بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق نجی کمپنیوں کے دفاتر اور سب آفسزدو روز جمعہ اور ہفتہ بند رہیں گے۔ دی پنجاب نیشنل کلائمینٹ (پروینیشن اینڈ ریلیف)ایکٹ 1958 ء  کے سیکشن 4 سب سکیشن 2 ایچ کے تحت جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی حدود میں کام کرنے والے تمام نجی ادارے اور ان کے سب آفسز دو روز جمعہ اورہفتہ کے لئے بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن 07 دسمبر سے 15 جنوری تک نافذالعمل رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن