سندھ،بلوچستان میں ملیریا میں مبتلا افراد کی شرح میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(خبرنگار)سندھ اور بلوچستان میں ملیریا میں مبتلا افراد کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے باعث یونیسیف کی مدد لی گئی ہے وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق وزارت صحت نے ملیریا سے نمٹنے کیلئے یونیسیف کو درخواست دی تھی جس پر یونیسیف نے 20 لاکھ مچھر دانیاں دینے کی حامی بھرلی ہے حکام کے مطابق یونیسیف نے چینی سپلائر کو دس لاکھ مچھر دانیوں کا آرڈر دے دیا ہے، اسی ماہ چین سے 10 لاکھ مچھر دانیاں موصول ہو جائیں گی جبکہ چین سے مزید 10 لاکھ مچھر دانیاں اگلے سال کے آغاز میں ملیں گی حکام کے مطابق سیونیسیف سے ملنے والی مچھر دانیاں سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائیں گی حکام کا مزید بتانا ہے کہ نومبر کے اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا کیسز کم نہیں ہو رہے ہیں۔